شاہ دو جہاں
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - دنیا اور آخرت کے بادشاہ، مراد: آنحضرتۖ۔ پھر یاد جو آئی ہے مدینے کی بلانے کیا یاد کیا پھر مجھے شاہ دوسَرا نے ( ١٩٤٩ء، کلیات حسرت موہانی، ٣٣٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'شاہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر ترکیب 'دوجہاں' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "طوفانِ حیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر